بریڈفورڈ( زاہدانورمرزا) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر راجہ اے ڈی خان ، یارکشائر کے صدر صغیر احمد پوٹھی اور دیگر نے شرکت کی اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کو ملک و قوم کیلئے خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آصف نسیم راٹھور، راجہ اے ڈی خان، صغیر احمد پوٹھی اور دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ جانوں کے نزرانے دے کر وطن عزیز میں جمہوریت کو قائم کیا اور آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید اور ان کے خاندان کی قربانیاں ملک و قوم کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کی مرحون منت ہے ،آج سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا، پی پی پی واحد جماعت ہے جو ملک کو کامیابی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔ تقریب میں نائب صدر یوتھ پی پی پی بلال درانی، چوہدری عبدالقیوم، علی اختر ،نوید بٹ، مرزا افتخار، رضوان راجہ، فرہاد علی، چوہدری محبوب خان، علی حیدر اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔