• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا، سراج الحق

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والوں نے ملک کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے حکمران کشکول لے کر در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ وہ جماعت اسلامی کی علماء مشائخ رابطہ کونسل کے زیراہتمام علماء و مشائخ کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر علماء مشائخ رابطہ کونسل کے چیئرمین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدمیاں مقصوداحمد، پیرزادہ برہان الدین عثمانی، پیرغلام رسول اویسی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاوید قصوری،ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ،ضلعی صدرریاض احمدسعدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین