• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھمبوں اور انفراسٹرکچر پر کارروائی جاری ہے، کے ای

کسی اور مقصد کیلئے بجلی کے کھمبوں کا استعمال غیر قانونی ہے،  کے الیکٹرک
کسی اور مقصد کیلئے بجلی کے کھمبوں کا استعمال غیر قانونی ہے،  کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے حالیہ اقدامات کے دوران صرف کے الیکٹرک کے کھمبوں اور انفراسٹرکچر پر کارروائی کی جارہی ہے۔

کےالیکٹرک ترجمان نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی اور شہری انتظامیہ کی موجودگی میں کئے گئے معاہدے کے تحت کیبل اور انٹرنیٹ آپریٹرز اپنا نیٹ ورک پورے کراچی میں زیر زمین لے جائیں کیونکہ بجلی کے ٹرانسمیشن کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے بجلی کے کھمبوں کا استعمال غیر قانونی ہے۔

ترجمان کے ای نے کہا کہ انٹرنیٹ اور کیبل کی بے ہنگم اور غیر محفوظ تاریں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک پر بغیر اجازت نصب کی جاتی ہیں، یہ غیر قانونی تجاوزات انسانی زندگی و املاک کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

کے ای ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک نے انٹرنیٹ اور کیبل چلانے والی کمپنیوں سے بارہا تجاوزات ہٹانے کی درخواست کی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنے نیٹ ورک کو شہریوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، دیگر یوٹیلٹی کمپنیوں اور اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں کی ملکیت رکھنے والے محکموں سے بھی اپیل کریں گے کہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین