• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگرکی شادی کے 35 برس بعد طلاق ہوگئی

آرنلڈ شوارزنیگر اور ان کی اہلیہ میں 10 سال کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی
 آرنلڈ شوارزنیگر اور ان کی اہلیہ میں 10 سال کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی

ہالی ووڈ اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوارزنیگر کی شادی کے 35 برس بعد اہلیہ سے طلاق ہوگئی۔

 آرنلڈ شوارزنیگر اور ان کی اہلیہ میں 10 سال کی طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرنلڈ شیوار زنگر نے 1986میں سابق صدر جان ایف کینیڈی کی بھانجی ماریہ شریور سے شادی کی تھی۔ دونوں کے چار بچے ہیں تاہم 2011 میں ماریہ نے طلاق کیلئے درخواست دے دی تھی۔

جوڑے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایسے اختلافات پیدا ہوچکے ہیں جو حل نہیں ہوسکتے۔

طلاق کا یہ کیس لاس اینجلس کی عدالت میں 10 سال تک چلتا رہا جس کے بعد طلاق کو سرکاری درجہ دیا گیا۔ طلاق میں 10 سال لگنے کی وجہ مالی اثاثہ جات کی تقسیم تھی۔

یاد رہے کہ آرنلڈ شوارزنیگر ہالی ووڈ کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید