• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل کی فرنچائزز کو مشورہ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے رواں سال ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ایونٹ کی فرنچائزز کو مشورہ دیا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہر ٹیم کو چاہیے کہ وہ 20 سے 22 کھلاڑیوں کو شامل کرے۔

کورونا کے پیش نظر بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر دوران ایونٹ کوئی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو بھی جاتا ہے تو ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیا جائے جس سے ٹورنامنٹ متاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے جس کے ساتھ پوری دنیا چل رہی ہے تو ہمیں بھی چلنا پڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس پلان ہونا چاہیے، اگر ایونٹ میں کورونا کا سامنا کرنا پڑ جائے تو پلان بی کیا ہے وہ بہت ضروری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید