• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’آر آر آر‘ کا انٹرول سیکونس 65 راتوں تک شوٹ کیا، راجا مولی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف فلم باہو بلی کے ہدایت کار راجا مولی نے اپنی نئی فلم آرآر آر (RRR) کے ایک انٹرول سیکونس پر آنے والی لاگت کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ راجامولی کے مطابق ان کی فلم ’آر آر آر‘ کا انٹرول سیکونس 65 راتوں تک شوٹ کیا گیا اور اس پر 75لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 77 لاکھ روپے پاکستانی روپے ) فی دن کی لاگت آئی تھی۔ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کا بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے900کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور اس 65 دن کی شوٹ کے لیے مختلف ممالک سے سینکڑوں کی تعداد میں اداکار آئے ہوئے تھے۔راجا مولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت میں یہ فلم لکھ رہا تھا اس وقت میں بے حد خوش تھا کیونکہ مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی، اس وقت صرف میں اور میری سوچ تھے اسی لیے جو میرے دل اور ذہن میں تھا وہ لکھا۔انہوں نے کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران جو چیز مجھے سب سے زیادہ پریشان کررہی تھی وہ یہ کہ اگر کچھ بھی غلط ہوجاتا ہے تو ہر منٹ کے لاکھوں روپے ضائع ہوسکتے ہیں۔ اس وقت اگر کچھ بھی میری مرضی کے مطابق نہ ہوتا تھا تو میں شدید غصے میں آجاتا تھا۔واضح رہے کہ آر آر آر کے میکرز نے کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے 7 جنوری کو فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم میں اداکار رام چرن، جونیئر این ٹی آر، اجے دیوگن اور اداکارہ عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔

دل لگی سے مزید