سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) سول جج پسرور عبدالزاق شیخ نے تھانہ بڈیانہ کے ایس ایچ او عبدالروف کو اپنی گاڑی مرمت کروانے کے باوجود غریب مکینک کو اجرت نہ دینے پر سرزنش کی اور محنت کش کی مزدوی فوری ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار بلال نے بتایا کہ جس شخص نے عدالت میں شکایت کی ہے اسکے خلاف پہلے وال چاکنگ کا مقدمہ درج کیا تھا جسکی وجہ سے اس نے یہ الزام لگایا ہے جبکہ مدعی کے مطابق پولیس کاکام ہی زبردستی اور دھونس ہے۔