• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ شیخ رشید کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورہ


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے تعلقات کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مشورہ دے دیا۔

شیخ رشید نے فواد چوہدری سے کہا کہ میڈیا سے بناکر رکھا کریں، موجودہ دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں سیاست میڈیا کی وجہ سے زندہ ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، جب سیاست شروع کی تو کچھ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دو تین کام بڑے تاریخی ہیں، مناسب طریقے سے پیش نہیں کرسکے۔

پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات چو این لائی کے دور سے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید