• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ویکسینیشن کی کمی اومی کرون کو بڑھا رہی ہے: پروفیسر شاہد رسول


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون کو بڑھا رہی ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ شہرِ قائد میں جتنے کیسز مثبت آ رہے ہیں زیادہ تر میں اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح صرف 40 فیصد ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں رواں ہفتے 8 فیصد تک انفیکشن کی شرح بڑھی ہے۔

پروفیسر شاہد رسول کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفیکشن ریٹ بڑھتا ہے تو لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں، لاک ڈاؤن انفیکشن کے ریٹ سے مشروط ہے۔

قومی خبریں سے مزید