• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ کوئی چیز نہیں، یہ فنانس بل ہے، سینیٹر فیصل جاوید


سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے منی بجٹ کوئی چیز نہیں، یہ فنانس بل ہے،اس سے معیشت دستاویزی ہو جائے گی، امیر سے ٹیکس لے کر غریب پر لگایا جائے گا، ٹیکس کا غریب پر اثر نہیں پڑے گا، اسٹیک پر ٹیکس لگ رہا ہے وہ امیر کھاتے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی ۔

ایوان میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ فنانس بل کے حقائق باکل مختلف ہیں ، انہیں توڑ مروڑ کر اپوزیشن عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نون لیگ ملک کو دیوالیہ کرکے گئی ،آصف زرداری نے دبئی کے 50 دورے کیے، نواز شریف نے لندن کے 25 دورے کیے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہماری یہ واحد حکومت ہے جو اقرار کرتی ہے کہ مہنگائی ہے، پہلی حکومتیں مانتی ہی نہیں تھیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں دنیا میں معیشت گری ،عمران خان کی معاشی پالیسیوں سے پاکستان میں معیشت بڑھی ہے، امریکا جیسا ملک بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں دیتا۔

فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ میرے لیڈر نے جو کرنا ہے اس ملک کے لیے کرنا ہے، بیرون ملک جائیداد نہیں بنائی۔


قومی خبریں سے مزید