مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ٹی آئی کےتنظیم سازی اجلاس میں مصروف تھے۔
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی، جس کے دوران پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارٹی تنظیم سازی پر میٹنگ میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔
برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔
ایک اندازے کے مطابق مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، راستے بند ہونے سے لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے چلے گئے، گاڑیاں سڑکوں پرہونےکی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔