• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا: مسلم اکثریتی ریاست میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، 143 افراد ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

نائیجیریا کی مسلم اکثریتی ریاست زمفارا کے مختلف گاؤں میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں نے مختلف دنوں میں حملے کر کے 143 افراد کو ہلاک کردیا۔ 

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعات نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں ہوئے جہاں مقامیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کیا تھا۔ 

دوسری جانب ڈاکوؤں کے حملوں اور اس دوران ہوئی ہلاکتوں سے متعلق نائیجیرین حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ شمال مغربی اور وسطی نائیجیریا کئی سالوں سے مختلف جرائم پیشہ گروہ کے حملوں سے نبرد آزما رہے ہیں جن میں اب مزید شدت آتی جارہی ہے۔ 

دوسری جانب نائیجیرین حکومت نے ان ڈاکوؤں کو باضابطہ طور پر دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔  

ان گاؤں میں سے ایک برادری کے رہنما نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ اب تک ڈاکوؤں کے حملوں میں مارے جانے والے 143 افراد کو دفنا چکے ہیں۔ 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر مختلف گاؤں میں گھس آئے، مقامی افراد پر فائرنگ کی، گھروں میں لوٹ مار کی اور انہیں آگ بھی لگادی۔ 

کرفہ دانیہ نامی گاؤں کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اپنے سامنے آنے والے ہر شخص پر گولی چلائی، ہم 140 سے زائد افراد کی میتیں دفنا چکے ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے، کیونکہ کئی ایسے بھی ہیں جو ان واقعات کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ 

دوسری جانب ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ وہ ان میتیوں تو دفناتے وقت اپنے متعلقہ گاؤں میں موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید