• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس نے والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے انکار کیوں کیا؟

عمران عباس، فائل فوٹو
عمران عباس، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی والدہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے انکار کردیا۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے اداکار کی والدہ کی تصویر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکار نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ان کی والدہ کی جو تصاویر انٹرنیٹ یا یوٹیوب پر موجود ہیں وہ جعلی ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ آج تک اُنہوں نے اپنی والدہ کی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی‘۔

عمران عباس نے والدہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ’ اُن کی والدہ مکمل پردہ کرتی تھیں، اس لیے وہ نہیں چاہتے کہ اُن کے انتقال کے بعد بھی دوسرے اُنہیں دیکھیں کیونکہ یہ اُن کی والدہ کی روح کو پسند نہیں آئے گا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبر کو پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیاتھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید