• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کی نصف آبادی کا اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں اومی کرون سے متاثر ہونے کا امکان، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ کی 50 فیصد سے زائد آبادی کے اگلے 6 سے 8 ہفتے میں اومی کرون سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ کا کہنا ہے کہ 2022 کے پہلے ہفتے میں یورپ میں 70 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

یورپ میں دو ہفتوں میں کورونا کیسز کی تعداد دو گُنا بڑھی ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق اومی کرون تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید