اسلام آباد (حنیف خالد )گنے کی وافر دستیابی کی وجہ سے پورے پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ منگل 11جنوری کو پورے ملک میں چینی کے ایکس مل ریٹ 50پیسے کلو تک کم ہو گئے ہیں اس طرح 14دسمبر کو80روپے 50پیسے کلو تک نیچے جانے والی ایکس مل قیمتیں جو اگلے روز سے مسلسل بڑھ کر 88روپے کلو تک پہنچا دی گئی تھیں اب ان میں کمی کا رجحان 11جنوری کو جاری رہا اور کلوزنگ ایکس مل ریٹ 11جنوری منگل کو 50روپے کم کر دیئے گئے۔