• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ اصلاحاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس، اہم فیصلے، ٹیکنالوجی پر زور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مستقبل میں ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ ) کو بہتر اور زیادہ شفاف بنانے کے سلسلے میں پی ایم ڈی سی کی سات رکنی ایم ڈی کیٹ اصلاحاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس پی ایم اینڈ ڈی سی کے دفتر میں ہوا کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل ڈاکٹر سہیل امین نے کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ2024کے امتحان کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ دبئی اور سعودی عرب میں بھی 167,772امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ امتحان دینے والی مختلف یونیورسٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات بھی کمیٹی کو فراہم کی گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید