ریاض(شاہدنعیم) چیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مدینہ پہنچ گئے قبل ازیں انہوں نے پاک سعودی فرینڈشپ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اور سعودی مجلس شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ الشیخ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیانتاریخی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سعودی دارالحکومت ریاض میں پاک سعودی فرینڈ شپ پارلیمانی کمیٹی اور مجلس شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ الشیخ نے چیرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر پاکستانی سینٹرز کا استقبال کیا۔