کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 14ویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد جمعرات ، 28نومبر کو "اوجھا کرکٹ گراؤنڈ " میں ہوگا، جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری ہوں گے، جلسہ تقسیم اسناد کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے 2ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گ، کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر نازلی حسین اور سیکریٹری پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے دیگر کمیٹی ممبران سے رابطے کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، کانووکیشن کی ذیلی کمیٹیوں کے تمام سربراہوں کی جانب سے کانووکیشن کے مقام " اوجھا کرکٹ گراؤنڈ" کا دورہ کیا گیا اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔