اسلام آباد(اے پی پی)پمز اسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔بدھ کو پمز ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 66ملازمین جبکہ 36شہریوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔