کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 4ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہےآسٹریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز کا دورہ کرکے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کی وفد میں پاکستان کیلئے آسٹریا کے تجارتی کمشنر جوہانس برنر سی ای او ہائیڈرو فل جیرالڈ ایڈر ویانا میں مقیم ہائیڈرو فل کے نعمان خان عثمان محی الدین اور حمود الرحمن شامل تھے ملاقات کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سید عمران اقبال زیدی محمد ثاقب خرم شہزاد سکندر زرداری محمد علی شیخ سید سردار شاہ اور زنیرہ جلیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے نئی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات اور اصلاحات پر روشنی ڈالی۔