• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ کی بائیو پِک بنانے پر بہن کو اعتراض کیوں؟

 
’سشانت کی بائیوپِک ابھی نہیں بننی چاہیے’
’سشانت کی بائیوپِک ابھی نہیں بننی چاہیے’

سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے اپنے بھائی کو ان کی سالگرہ سے قبل انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

پریانکا سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا جس میں بتایا گیا کہ وہ سوچتی ہیں کہ سشانت کی بائیوپِک ابھی نہیں بننی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب تک سشانت کو انصاف نہیں ملتا تب تک اُن کی زندگی پر کوئی فلم نہیں بننی چاہیے۔

پریانکا نے لکھا کہ ’یہ میرا اپنے بھائی، فنکار، ذہین، سشانت سنگھ راجپوت سے وعدہ ہے کہ میں اسے انصاف دلواؤں گی ۔‘

انہوں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے کہ اس انڈسٹری میں کس کے پاس سشانت جیسی خوبصورت، معصوم اور متحرک شخصیت کو اسکرین پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔

پریانکا نے لکھا کہ یہ توقع کرنا محض فریب ہی ہوسکتا ہے کہ اس غیر محفوظ فلمی صنعت سے کوئی بھی سشانت کی غیرمعمولی ، منفرد کہانی کو سچائی کے ساتھ پیش کرنے کی ہمت اور جرات رکھتا ہو۔

خیال رہے کہ 14جون 2020 کو سشانت سنگھ نے دوپہر کے وقت ممبئی میں اپنے فلیٹ پر ملازمین اور دوست کی موجودگی میں پھندا لگا کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید