ڈیرہ غازی خان( نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے مقدمہ میں ملوث کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طالبعلم سمیت تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا،ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد سمیت ناجائز اسلحہ برآمد ہوا تھا استغاثہ کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی ملتان پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں تھانہ سول لائن کے علاقہ دھوپ سڑی میں واقع مسجد فاروق اعظم میں کاروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گرد سیف السلام ، جاوید اقبال اور غلام سرور کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے تین ہینڈ گرنیڈ ،دھماکہ خیز مواداور ناجائز اسلحہ برآمد کیا تھا پولیس کے مطابق تینوں ملزمان مسجد میں چھپ کر ڈیرہ غازی خان کے مختلف اہم مقامات پر دہشت گرد حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے بعد ازاں سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر43/15مورخہ30-06-2015بجرم3/4EXAاور 13/20/65کے تحت درج کیا اور چالان مکمل کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، عدالت کے جج چوہدری وجاہت حسین نے مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر تینوں م لزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔