• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں ’فیملی فرنٹ‘ کی جوڑی توجہ کا مرکز

فوٹو، سوشل میڈیا
فوٹو، سوشل میڈیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین ڈرامے ’فیملی فرنٹ‘ کو کون بھول سکتا ہے، اس ڈرامے کا ہر ڈائیلاگ، ہر کردار پاکستانیوں کو خوب یاد ہے۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا جس کی مایوں اور نکاح کی تقریب میں ’فیملی فرنٹ‘ کی جوڑی توجہ کا مرکز رہی۔

 ’فیملی فرنٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا حمید اور وسیم عباس نے شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سامنے آئیں تو مداحوں کو یہ ڈرامہ پھر سے یاد آگیا۔


سوشل میڈیا پر جوڑی کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

نوے کی دہائی میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے سِٹ کام ’فیملی فرنٹ‘ نے جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ بہت کم ڈراموں کو ہی ملتی ہے۔

یونس بٹ کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں اداکاروں کی جاندار اداکاری نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا تھا یہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامہ آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید