• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترمیمی فنانس بل، سیاسی عہدہ رکھنے والوں کے اثاثہ جات عام کرنے پر پابندی ختم


سیاسی عہدہ رکھنے والوں کے اثاثہ جات عام کرنے پر پابندی ترمیمی فنانس بل میں ختم کردی گئی، دستاویز کے مطابق گریڈ17 اوراس سے سینئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی عام کی جاسکیں گی۔

ترمیمی فنانس بل کی دستاویز کے تحت ایسے ادارے جن کی نیب تحقیقات نہیں کرسکتا ان افسران کے اثاثہ جات عام نہیں کیےجاسکیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاع اورعدلیہ کا اپنا تحقیقاتی نظام ہے، نیب ان کے افسران کی تحقیقات نہیں کرسکتا۔

دستاویز کے مطابق افسران اور سیاسی عہدیداروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کرنے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے کسی کے بھی اثاثہ جات ظاہر کرنے پر سیکریسی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوسکتی تھی۔

قومی خبریں سے مزید