• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بنیادی فوکس لڑکیوں کی تعلیم ہے، شاہد آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے تعلیم بہت بڑا ایشو ہے جس پر کام کرنا ضروری ہے، میرا بنیادی فوکس لڑکیوں کی تعلیم ہے جس کے لیے ان علاقوں تک جانا چاہتا ہوں جہاں این جی اوز نہیں جاتیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں اسکول نہ جانے والے 10 ہزار بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کھیلوں سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ زندگی کی سیکنڈ اننگ میں کبھی آؤٹ نہیں ہوں گے، عورتیں پڑھی لکھی ہوں تو معاشرہ بھی پڑھا لکھا ہوتا ہے۔

تقریب میں موجود اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تعلیم، صحت اور پانی کے حوالے سے مسائل کو بہتر کریں۔

اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ہزاروں بچوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لائیں گے۔

تقریب میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر اور کرکٹر احمد شہزاد، انور مقصود اور اداکار عدنان صدیقی نے بھی شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید