• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ اشرف کی صاحبزادی مینا کی رسم نکاح میں شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینر اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحب زادی اداکارہ مینا طارق نے اپنے دیرنیہ دوست عمران شیخ سے نکاح کر کے نئی زندگی کا آغاز کرلیا ، تفصیلات کے مطابق مینا طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز دو روز قبل ہوا تھا ۔منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات میں ʼفیملی فرنٹʼ کی جوڑی توجہ کا مرکز رہی۔ ʼفیملی فرنٹʼ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا حمید اور وسیم عباس نے شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سامنے آئیں تو مداحوں کو یہ ڈرامہ پھر سے یاد آگیا۔سوشل میڈیا پر جوڑی کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔نوے کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے سِٹ کام ʼفیملی فرنٹʼ نے جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ بہت کم ڈراموں کو ہی ملتی ہے۔یونس بٹ کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں اداکاروں کی جاندار اداکاری نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا تھا یہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامہ آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے۔سوشل میڈیا پر مِنا طارق کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔مینا طارق کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دل لگی سے مزید