• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری کا اپنے نئے گھر کیلئے جذباتی پیغام

کراچی (این این آئی) حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے نئے گھر سے متعلق سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی رخصتی کی تقریب کی چند جذباتی تصاویر شیئر کی ہیں۔پہلی تصویر میں آریز احمد اہلیہ کے آنسو صاف کرتے نظر آئے جبکہ آگے کی تصاویر میں حبا بخاری کو اپنے والدین کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ʼاشک بھری آنکھوں اور بھاری دل کے ساتھ ہر لڑکی کو ایک اور زندگی، دوسرے گھر میں قدم رکھنا پڑتا ہے۔ʼاداکارہ نے مزید لکھا کہ ʼبعد میں وہی نیا گھر اْس لڑکی کا اپنا گھر ہو جاتا ہےʼ۔

دل لگی سے مزید