• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑہ اور نک جونس کا مستقبل میں اپنا خاندان بڑھانے کا ارادہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے پاس اس وقت شاید 12 کے قریب پروجیکٹس ہیں لیکن وہ مستقبل میں اپنے خاندان کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک انٹرویو میں پریانکا نے مستقبل میں ماں بننے کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اور ان کے شوہر نک جونس اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں۔پریانکا چوپڑا سے پوچھا گیا تھا کہ آیا ان کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نانی بننا چاہتی ہیں۔اس پر خوبرو اداکارہ نے کہا کہ ’یہ مستقبل کے لیے ہماری خواہش کا بڑا حصہ ہے۔ خدا کی مہربانی سے جب یہ ہوگا، تو ہوگا۔‘تاہم جب ان سے کہا گیا کہ وہ اور نک جونس اپنے کام میں مصروف ہیں، اس پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’وہ اتنے مصروف نہیں ہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھائیں۔‘واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں بھارت میں ہوئی تھی۔دونوں نے مستقبل میں والدین بننے کے بارے میں پہلے بھی بات کی ہے۔

دل لگی سے مزید