• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ روس یوکرین میں جارحیت کرنے کا ماحول بنارہا ہے، روس مشرقی یوکرین میں آپریشن کیلئے پہلے ہی اپنے آپریٹوز تعینات کرچکا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین میں تعینات روسی آپریٹوز کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی تربیت دی گئی ہے، روسی آپریٹوز افراتفری پھیلانے کیلئے دھماکا خیزمواد سے اپنی پروکسی فورسز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا  یہ بھی کہنا ہے کہ روسی حکومت یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، سفارتکاری کے مثبت نتائج نہ نکلے تو جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کی انٹیلی جنس رپورٹ قابل بھروسہ ہے۔

خیال رہے کہ انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یوکرین پر روسی جارحیت جنوری اور فروری کے وسط میں ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر جارحیت نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید