• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر اور شکتی کپور نے بوسٹر شاٹ لگوا لیے

دھرمیندر اور شکتی کپور نے بوسٹر شاٹ لگوا لیے
دھرمیندر اور شکتی کپور نے بوسٹر شاٹ لگوا لیے

بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور شکتی کپور نے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوا لیے۔

شکتی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری لگائی جس میں اُنہوں نے اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شکتی کپور اسپتال میں موجود ہیں جہاں اُنہیں کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

شکتی کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُنہوں نے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹ لگوا لی ہے۔‘

اس سے قبل لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہیں بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹ لگ رہی تھی۔

دھرمیندر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دوستو! عاجزانہ گزارش ہے کہ بوسٹر ڈوز ضرور لیں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید