• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن مجید کا تحفہ کیوں دیا تھا؟

 
جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں
جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران قرآن مجید بطور تحفہ دیا تھا، رضوان کے اس عمل پر شائقینِ کرکٹ نے انہیں خوب سراہا تھا۔

اب محمد رضوان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میتھیو ہیڈن کو قرآن مجید کا تحفہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میتھیو ہیڈن ہم سے اسلام کے متعلق سوال کرتے تھے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ایک روز ایک شخص سے میں نے قرآن مجید منگوایا اور میں وہ قرآن لے کر میتھیو ہیڈن کے کمرے میں پہنچا اور انہیں یہ تحفے میں دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید