• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب کارتک آریان سیلفی لینے کیلئے شاہ رخ کے گھر پہنچے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار کارتک آریان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور کنگ خان وہ واحد سیلیبریٹی ہیں جن کے ہمراہ انہوں نے سیلفی لی ہے۔ 

 کارتک نے اس واقعے سے متعلق بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ پہلی مرتبہ ممبئی آئے تھے۔ 

بالی ووڈ ہنگامہ سے بات کرتے ہوئے کارتک نے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ ممبئی آیا تو میں بطور مداح شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر پہنچا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں کہا جاتا تھا کہ شاہ رخ خان اتوار کے روز گھر کے باہر آتے ہیں اور مداحوں کے لیے ہاتھ بھی ہلاتے ہیں۔ 

اداکار کا کہنا تھا کہ جس دن وہ وہاں گئے اس وقت شاہ رخ ہجوم کے بیچ میں سے گزر رہے تھے تو اس وقت مجھے ان کے ساتھ تصویر لینے کا موقع ملا۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کبھی اس واقعے کے بارے میں شاہ رخ خان کو بتایا تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں، انہوں نے کبھی شاہ رخ کو یہ نہیں بتایا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید