• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک سے کوئی مکالمہ نہیں ہوا، وہ بڑے اور سینئر ہیں، حماد اظہر


وفاقی وزیر  توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے حلقے میں نئے گیس کنکشنز کھولنے کا کہا تھا، ان سے کوئی مکالمہ نہیں ہوا، وہ ان کے بڑے اور سینئر ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ وزیر دفاع کو بتادیا گیا تھا کہ گیس کنکشنز پر پابندی ہے ان کو گیس کی طلب اور رسد پر بریفنگ دی گئی اور انہیں راضی کیا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی وراثتی پارٹی نہیں، پرویز خٹک کو پوچھنے کا پورا حق ہے۔

قومی خبریں سے مزید