• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروج آفتاب 'کوچیلا فیسٹیول میں گلوکاری کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہوں گی

کراچی (این این آئی)گلوکارہ عروج آفتاب امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول ʼکوچیلاʼ میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہوں گی۔خیال رہے کہ امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول کوچیلا دنیا کے مقبول ترین میوزک فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔ یہ فیسٹیول 15 اپریل کو کیلیفورنیا میں شروع ہوگا جس میں بیلی ایلش، کانیے ویسٹ اور ہیری اسٹائلز جیسے معروف گلوکار اس میں پرفارم کریں گے۔کوچیلا فیسٹول میں پرفارم کرنے والوں کی اسی فہرست میں پہلی بار ایک پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہوئی ہیں۔گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔معروف اداکارہ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

دل لگی سے مزید