• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غموں کو خوشی میں بدلنے والے کو ہی بازیگر کہتے ہیں، علی ظفر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے قیامت کب آئے گی کا سوال کرنے والی مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔رمشا نامی مداح نے علی ظفر سے پوچھا کہ قیامت کب آئے گی؟ گلوکار نے کہا کہ ’یہ بتانے کے لیے اور بہت سے لوگ موجود ہیں۔‘مہرین نامی مداح نے پوچھا کہ زندگی نے زندگی بھر غم دیے آخر کیوں؟ اس پر گلوکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ غموں کو خوشی میں بدلنے والے کو ہی بازیگر کہتے ہیں۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کرپٹو اور این ایف ٹی ایس پر یقین رکھتے ہیں اس پر علی ظفر نے کہا کہ ’یہ ٹھیک ہے یہ یقینی طور پر نئی دنیا کا حصہ ہے۔‘احمد شیخ نامی مداح نے سوال کیا کہ میرے والد کشور کمار کا گانا ’اک راستہ ہے زندگی‘ آپ کی آواز میں سننا چاہتے ہیں آپ یہ ان پلگ ورژن گائیں گے؟ اس پر علی ظفر نے کہا کہ یہ گانا مجھے بہت پسند ہے۔چائے اور کافی میں کیا پسند ہے اور اس پر انہوں نے کافی کہا، ایک مداح نے پوچھا کہ 2022 میں آپ کا کوئی نیا البم آئے گا؟ جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ’دو’ البم آئیں گے۔

دل لگی سے مزید