بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی دوسری شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا موسم اپنے پورے عروج پر ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شاندار شادی کے بعد اب بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر اپنی شادی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا پر فرحان اختر کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ اس سال شادی کرنے والے ہیں۔
فرحان اختر کے کافی عرصے سے شیبانی ڈانڈیکرکے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، طویل عرصے سے قریبی تعلقات میں رہنے والی یہ جوڑی کورٹ میرج کرے گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر مبینہ طور پر 21 فروری کو اپنی شادی کی رجسٹریشن کروائیں گے۔
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
تاہم، مداح اس خبر سے بہت خوش ہیں اور اس جوڑے کی شادی کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ فرحان اختر نے پہلی شادی ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔
فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔