• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار اذان سمیع خان نے اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی کو ڈارمہ سیریل ’عشقِ لا‘ میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنے پرخراجِ تحسین پیش کیا، جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی آواز اُٹھاتی ہے۔

اُنہوں نے سجل علی کے کردار شنایہ احمد کی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ’خواتین کے خلاف تشدد اور انصاف کے نظام کی لپیٹ میں آنے والی دنیا میں طاقتور شنایا احمد ایک ایسی شخصیت تھی جو ان لاتعداد جانوں کی نمائندگی کرتی تھی جنہیں ہم بحیثیت قوم اور دنیا ناانصافی کی وجہ سے کھوچکے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ بہت سے لوگوں کی طرح ایک ایسی شخصیت تھی جو بدقسمتی سے گزر چکے ہیں‘۔

اذان نے مزید لکھا کہ’ وہ اُن لوگوں میں سے ایک تھی جو یقین رکھتے ہیں کہ ان کی آواز صحیح مقصد کے لئے لڑ سکتی ہے، اور سنی جائے گی‘۔


اُنہوں نے لکھا کہ ’لیکن جیسا کہ حقیقت نے ہمیں بار بار دکھایا ہے، ایسی آوازوں کو خاموش کر وادیا جاتا ہے اور اِن آوازوں کو بیوروکریسی اور افسر شاہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔ 

اذان نے لکھا کہ ’آج کے قانونی نظام اپنے مقاصد کے لیے لڑنے والوں کو آہستہ آہستہ مایوس کردیتے ہیں اور بالکل خاموشی چھا جاتی ہے جب تک کہ اس طرح کا ایک اور سانحہ رونما نہ ہو جائے‘۔ 

اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں شنایہ احمد جیسے کردار کے شوہر کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

اُنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’وہ امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اُن کا یہ ڈرامہ  ایک ایسی تبدیلی کی طرف بڑھتے ہوئےسمندر کا ایک قطرہ ثابت ہو سکے جو ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے کہ جو سامنے آئے اُس کی آواز سنی جائے‘۔ 

اذان سمیع خان نے ڈرامے میں اداکارہ سجل علی کی شنایہ احمد کے کردار مین اداکاری کو ناقابل یقین کارکردگی قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید