• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے امریکا اور جاپان میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے امریکا اور جاپان کے ساحلوں پر سونامی کا خطرہ ٹل گیا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ساحلی علاقوں پر معمولات شروع کرنے کے لیے ابھی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد امریکا اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں چار فٹ اونچی لہریں اٹھنے پر لوگوں کو دور جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

گذشتہ روز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹونگا جزیرے کے نزدیک سمندر میں آتش فشاں پھٹا تھا جس سے ایک میٹر سے زیادہ اونچی لہریں ٹونگا کے ساحلوں سے ٹکرائی تھیں۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد سے ٹونگا میں فون اور انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہیں اور وہاں ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے متعلق تاحال کوئی واضح معلومات نہیں ملی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید