• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل نشریاتی حقوق معاملہ، کمپنی بلٹز کی وضاحت


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن کے نشریاتی حقوق رکھنے والی کمپنی بلٹز کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔

کمپنی بلٹز کا کہنا ہے کہ اس پر نشریاتی حقوق کی رائٹس فیس کی کوئی رقم واجب الادا نہیں۔

وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ دیگر معاملات پر رقوم کے حوالے سے لندن کی ثالث عدالت کے فیصلے پر اعتراضات ہیں جس پر اپیل کا حق ہے۔

بیان میں کمپنی بلٹز نے یہ بھی کہا کہ قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر کوئی کمپنی کو ڈیفالٹر نہیں کہہ سکتا۔

دوسری طرف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ایس ایل 7 اور 8 کے نشریاتی حقوق میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی سی بی کو خط لکھا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید