• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان کا خواتین مظاہرین پر مرچوں کے اسپرے کا استعمال

کابل(اے ایف پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان فورسز نے تعلیم اور کام کرنے کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین پر مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق گذشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد طالبان نے افغان عوام اور خاص طور پر خواتین پر پابندیاں لگائیں۔کابل میں 20 کے قریب خواتین نے کابل یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا اور ’برابری اور انصاف‘ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے جو بینرز اٹھا رکھے تھا ان پر ’خواتین کے حقوق، انسانیت کے حقوق‘ جیسے جملے لکھے تھے۔تاہم کچھ دیر بعد وہاں طالبان آئے اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید