• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی ایف نے آمدنی سے 20 فیصد حصہ مانگا، باکسر محمد وسیم کا انکشاف


پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نےپروفیشنل باکسنگ کی آمدنی سے حصہ مانگا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو محمد وسیم نے کہا کہ مجھے ایک کورین پروموٹر ملا تھا، جس نےکہا مجھے پروموٹ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورین شخص نے مجھے معاہدہ سےقبل صدر پی بی ایف سے بات کی خواہش کی تھی۔

باکسر محمد وسیم نے مزید کہا کہ باکسنگ فیڈریشن نےکہا وہاں معاہدہ کررہے ہیں، ہم سے بھی معاہدہ کرلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھ سےکہا گیا باکسنگ میں جو آمدن ہوگی، اس کا 20 فیصد دوں، میرے پاس معاہدہ کو ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

پاکستانی پروفیشنل باکسر نے یہ بھی کہا کہ اگر میں پی بی ایف کو انکار کرتا تو میں باقی باکسرز کی طرح ضائع ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کوچز اے سی والے کمروں میں سوتے ہیں، یہاں باکسر پنکھوں کے نیچے سوتے ہیں، جہاں 2 ، 2 گھنٹےبجلی نہیں ہوتی تھی۔

محمد وسیم نے کہا کہ مجھے فیملی کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں تھی، ایسوسی ایشن جاتےتو کوئی سپورٹ نہیں، فیڈریشن جاتے تو سہولیات میسر نہیں، ہماری تو زندگی باکسنگ میں جدوجہد میں تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید