• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت توانائی کی نیپرا میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست


وزارتِ توانائی نے نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

وزارت توانائی نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دی ہے۔

نیپرا کے مطابق درخواست میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہ کرنے کی تجویز ہے۔

درخواست میں باقی سب سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101-200 یونٹ تک کے استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔

درخواست میں 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر 48 پیسے، 301 سے 700 یونٹ تک 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کی تجویز آئی ہے۔

نیپرا کے مطابق مجموعی طور پر بنیادی ٹیرف بڑھا کر 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز ہے، درخواست میں ایک سلیب کا فائدہ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وزارت توانائی کی درخواست پر سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید