• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن اب بھی ایک یونانی دیوتا کی طرح لگتے ہیں، آر مادھون

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکار آر مادھون نے کہا ہے کہ وہ اداکار ریتک روشن سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ آرمادھون نے ریتک روشن کی نئی آنے والی فلم میں اداکار کے کردار ویدھا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ʼوہ ہر طرح کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں، اور وہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کا موقع پانے کے لیے ریتک روشن کی طرح فِٹ ہونا چاہتے ہیںʼ۔اْنہوں نے کہا کہ ʼوہ ریتک روشن سے بہت متاثر ہیں، ہم دونوں نے ایک ساتھ وقت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھاʼ۔ اْنہوں نے رہتک روشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ʼوہ اب بھی ایک یونانی دیوتا کی طرح لگتے ہیں اور وہ ایکشن فلموں میں بہت ہی غیر معمولی انداز میں نظر آتے ہیںʼ ۔ اداکار نے مزید کہا کہ ʼلیکن صرف اس بات کی خواہش کرنا کام نہیں آئے گا، بلکہ ادا کارہ کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری کرنے کے لیے اْن کا ریتک روشن کی طرح فٹ ہونا بہت ضروری ہےʼ۔

دل لگی سے مزید