• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کے پی کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

محکمہ ایکسائز کے پی کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، فائل فوٹو
محکمہ ایکسائز کے پی کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، فائل فوٹو

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مختلف کاروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز نے مردان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 3600 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایکسائز پولیس نے 3 ملزمان نعیم احمد ولد مراد خان ساکن بفہ ٹاؤن مانسہرہ، عرب خان ولد نور فراز خان ساکن ڈھوڈیال مالکال مانسہرہ اور جلالم ولد ملوک جان ساکن داسو کوہستان کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری کارروائی خفیہ اطلاع پر چارسدہ انٹرچینج کے قریب کی گئی جس میں گاڑی نمبر GAS 3068 سے 3600 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید