• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی باکسر محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں  تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر محمد وسیم کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ’اُنہیں پروفیشنل باکسنگ کھیلنے کے لیے ایک کورین آدمی کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی تھی‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’کورین آدمی نے اُن سے کہا کہ اگر آپ پروفیشنل باکسگ کھیلنا چاہتے ہیں تو اُس (کورین آدمی) کے ساتھ ایک معاہدہ طے کرلیں وہ (کورین آدمی) اُنہیں پروموٹ کرنے کے لیے تیار ہے‘۔

محمد وسیم نے بتایا کہ’ کورین آدمی نے اُن کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ وہ(کورین آدمی) یہ معاہدہ کرنے سے پہلےپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر سے بات کرے گا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’جب کورین آدمی کی باکسنگ فیڈریشن کے صدر سے بات ہوگئی اور معاہدہ طے ہوگیا تو فیڈریشن کی جانب سے اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنی آمدن میں سے 20فیصد حصّہ فیڈریشن کو دیں گے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا، اُنہوں نے ہر حال میں باکسنگ کو جاری رکھنا تھا کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کرتے پاکستان کے دوسرے بیشتر لڑکوں کی طرح اُن کا ٹیلنٹ بھی ضائع ہوجاتا‘۔



کھیلوں کی خبریں سے مزید