• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سینیئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمگیاں ملنے لگیں۔

ایک بیان میں بشیر صدیقی نے کہا ہے کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سیکیورٹی بڑھانے کیلئے پولیس چیف کو خط لکھا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی تجاوزات ہوں گی بلا تفریق کارروائی ہوگی، عدالت نے بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

سینیئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید