• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے نومبر کے اوائل میں عام صارفین کو آل ٹائم ریکارڈ 160 روپے کلو ملنے والی چینی منگل 18جنوری کو پرچون میں 100روپے تک ملتی رہی جبکہ تھوک میں چینی کی قیمت 94روپے کلو ہوگئی ہے۔ 18جنوری کی شام چینی کے کلوزنگ ریٹ جو نومبر کے پہلے عشرے میں 140 روپے کلو تک گئے۔ 18جنوری 2022کو چینی کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ 85روپے کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئے اور لوئر سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ 84روپے 50پیسے کلو تک رہ گئے، اپر سندھ میں 84روپے 90پیسے فی کلو ایکس مل ریٹ رہے۔ جنوبی پنجاب میں چینی کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ 85روپے تک نیچے آگئے، سنٹرل پنجاب میں 86 روپے کلو کلوزنگ ایکس مل ریٹ ہوگئے۔ سب سے زیادہ ایکس مل ریٹ کے پی کے میں 86 روپے 50 پیسے کلو رہ گئے۔ پرائس میکانزم کے تحت طلب اور رسد کی بنیاد پر چینی کے ایکس مل ریٹ موجودہ کرشنگ سیزن پہلے 80 روپے 50 پیسے تک نیچے آئے اس کے بعد چینی کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ 88 روپے کلو تک اوپر گئے مگر چینی کی پیداوار میں بے تحاشا اضافے کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں چینی کے ریٹ دوبارہ کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور یہ منگل 18 جنوری کو ساڑھے 84 روپے اور ساڑھے 86 روپے کے درمیان ہوگئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید