• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین تنازع، برطانیہ کا یوکرین کو ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا اعلان

ماسکو (جنگ نیوز )روس اور یوکرین کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرگیا، دوسری جانب برطانیہ نےیوکرین کو ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا اعلان کیاہے،ادھر روس نے یوکرین تنازعہ پر امریکا سے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

علاوہ ازیں جرمنی کے چانسلر اولف شولٹز نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو روس سے جرمنی آنے والی نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن بلاک کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے قلیل فاصلے تک مار کرنے والے ٹینک شکن میزائل فراہم کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع بین والیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس یوکرین کے ساتھ سرحد پر تقریباً ایک لاکھ سپاہی تعینات کر چکا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ʼجائز اور حقیقی تشویش موجود ہے کہ روسی فوجیوں کو حملے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید