• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب عباس نے محمد رضوان سے کرسی کے پیچھے کھڑے ہو کر گفتگو کیوں کی؟

پی سی بی کے کئی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنے والی زینب عباس نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سہولت کے لیے اُن کی کرسی کے پیچھے کھڑے ہو کر گفتگو کی۔

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک عشائیہ دیا گیا، عشائیے کی تقریب کے دوران زینب عباس نے قومی کرکٹرز کے پاس جا کر کچھ گفتگو کی۔

زینب جب محمد رضوان کے پاس پہنچیں تو گفتگو کے دوران محمد رضوان اُن کی جانب دیکھنے سے گریز کرنے لگے۔

محمد رضوان کی آسانی اور سہولت کے لیے زینب عباس نے یہ ترکیب اپنائی کہ وہ اُن کی کرسی کے پیچھے چلی گئیں اور وہاں سے سوال و جواب کیے۔

سوشل میڈیا پر زینب عباس کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے کہ انہوں نے بروقت کمال پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ دنوں رضوان نے خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید