• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے مشکل ترین پاکستان کے بولر کے حوالے سے بتادیا

ہمارے پاس تمام ہی کوالٹی کے بولرز ہیں
ہمارے پاس تمام ہی کوالٹی کے بولرز ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیٹ پریکٹس کے دوران مشکل ترین بولر کا سامنا کرنے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

محمد رضوان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں صحافی کےمشکل ترین  پاکستانی بولر کا سامنا کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے جواب میں کسی بھی بولر کا نام لیے بغیر کہا کہ نیٹ میں تمام ہی بولرز کا سامنا مشکل ترین ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ہی کوالٹی کے بولرز ہیں، نیٹ میں کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ یہ اپنا بیٹر ہے بس انہوں نے اپنی بھرپور پریکٹس کرنی ہوتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید